Testimonials

بشریٰ رحمنٰ جتنا خوبصورت لکھتی ہیں- اتنا ہی خوبصورت بولتی ہیں- جی چاہتا ہے وہ بولتی رھیں اور ھم سنتے رھیں -ان کی زبان میں رس اور مٹھاس ان کے دل اور روح کی عکا سی کرتے ہیں
ملک اللہ یار – رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر

بشریٰ رحمنٰ کو بطورمقرر میں نے بار ہا سنا ہے- ان کا لکھتے ہوئے اور بات کرتے ہوئے اپنا ایک انداز ہے- اور خوبصورت انداز ھے

مجید نظامی

بشریٰ رحمنٰ کی دلنواز شخصیت ہر کہہ و مہہ کو موہ لیتی ہے-وہ پنجاب کی آبروہیں اور اہالیان لاہور کے لئےباعث فخر، ان کی تقریر میں روانی بھی ھے اور چاشنی بھی
شیخ منظور الہی سابق وزیر پنجاب

بشریٰ رحمنٰ ادب کے محاذ پر چاندنی بی بی کی طرح لڑتی بھی ہے اور فلورنس کی طرح زخمیوں کی تیمارداری بھی کرتی ہیں- مجھے اندازا نہیں تھا کہ یہ شرمیلی لڑکی ایک دن خطابت، سیاست اور ادب میں تھرتھلی برپا کر دے گی- خطابت میں اس کو سروجنی نا ئیڈو اور اردو میں بلبل پاکستان کہنا غلط نہ ہوگا-
سید ضمیر جعفری

بشریٰ رحمنٰ کی بنیادی حیثیت تو فکشن نگار کی ہے- لیکن شاعری، سفرنامہ نگاری، کالم نویسی اور خطابت کے میدانوںمیں انہوں نے جو کارہائے انجام دہئے ہیں- انہیں ہم اردو ادب کے باثروت ہونے میں شمار کر سکتے ہیں.
مشفق خواجہ